گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں نشتر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بلڈنگ انسپکٹر عمران ارشاد سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ٹاؤن مینجمنٹ سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے مشاورت کی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’ نماز کا طریقہ ‘‘ تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)